ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر  سستا کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے  ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  سستا کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوکا گھریلو سلنڈر  76 روپے 9 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 954 روپے 3 پیسے مقررکی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مارچ  میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  3030 روپے 12 پیسےکا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں