ایلون مسک کے آتے ہی امبر ہرڈ کے بعد جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا

ایلون مسک کے آتے ہی امبر ہرڈ کے بعد جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑ دیا


نیویارک: ایلون مسک کےکنٹرول سنبھالتے ہی ایمبر ہرڈ کے بعد کے بعد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جی جی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کسی ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹر چھوڑ نے کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خود بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا جی جی نے لکھا کہ میں نے آج اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا ہے۔

جی جی حدید نے مزید لکھا کہ ویسے تو میرا اکاؤنٹ کافی وقت سے غیر فعال ہے لیکن یہ فیصلہ خاص طور پر ٹوئٹر کے نئی لیڈرشپ ایلون مسک کی وجہ سے کیا ہے۔
امریکی ماڈل نے کہا کہ ٹوئٹر نفرت اور تعصب کا سب سے بڑا ذخیرہ بنتا جا رہا ہے، اب یہ ایسا پلیٹ فارم نہیں رہا جہاں میں رہ سکوں۔

انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر موجود اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں جن سے ایک دہائی سے پیار کا رشتہ استوار رہا لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ کسی کے لیے محفوظ جگہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سماجی پلیٹ فارم جس کا نقصان کم اور فائدہ زیاد ہے۔

Image

یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کنٹرول جیسے ہی ایلون مسک کے پاس گیا ہے تب سے کئی شوبز شخصیات نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پچھلے ہفتے سے اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے والی شخصیات میں امبر ہرڈ، جی جی حدید، ٹونی بریکسٹن، اداکارہ شونڈا رائمز اور سابق ریسلر مِک فولی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں