ایلون مسک کا کینیڈین گلوکارہ سے ‘علیحدگی’ کا اعلان

ایلون مسک کا کینیڈین گلوکارہ سے ‘علیحدگی’ کا اعلان


گاڑیاں بنانے والے کمپنی ٹیسلا اور اسپیکس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا ہے کہ 3 سال کے تعلق کے بعد انہوں نے اپنی گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گریمز سے ‘نیم علیحدگی’ اختیار کرلی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز ‘ کی رپورٹ میں پیج سکز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایلون مسک اور ان کی محبوبہ مئی 2018 سے ایک ساتھ تھے، ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور وہ مشترکہ طور پر اپنے ایک سالہ بیٹے کی پرورش کررہے ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ’ ہم نیم علیحدہ ہیں لیکن پھر بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ایک دوسرے کو کثرت سے دیکھتے ہیں اور بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے کام کی وجہ سے بنیادی طور پر مجھے ٹیکساس میں رہنے یا بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کا کام لاس اینجلس میں ہے۔

دونوں میٹ گالا میں شریک ہوئے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں میٹ گالا میں شریک ہوئے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز

اس حوالے سے جب ایلون مسک اور گریمز کے ترجمانوں سے رابطہ کیا گیا تو فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہیں آخری بار رواں ماہ کے شروع میں میٹ گالا میں ساتھ دیکھا گیا تھا جب 33 سالہ گریمز ریڈ کارپٹ پر اکیلی آئی تھیں جبکہ 50 سالہ ایلون مسک بھی اس تقریب میں شرکت ہوئے تھے لیکن وہ ریڈ کارپٹ پر گلوکارہ کے ساتھ نہیں آئے تھے۔

بعدازاں انہوں نے کلب زیرو بانڈ میں ایک نجی میٹ گالا آفٹر پارٹی منعقد کی تھی جہاں وہ گریمز کے ساتھ شریک ہوئے تھے اور اگلے دن ہی نیویارک سے روانہ ہوگئے تھے۔

انہیں آخری بار  نیویارک ہوٹل سے نکلتے ہوئے ساتھ دیکھا گیا—شٹراسٹاک
انہیں آخری بار نیویارک ہوٹل سے نکلتے ہوئے ساتھ دیکھا گیا—شٹراسٹاک

تاہم گزشتہ ہفتے گوگل کے شریک بانی سرگی برین کی اہلیہ کی جانب سے منعقد کی گئی پارٹی میں ایلون مسک تنہا شریک ہوئے تھے۔

کینیڈین گلوکارہ سے قبل ایلون مسک نے مصنف جسٹن ولسن سے شادی کی تھی جس سے ان کے 5 بچے ہیں۔

ایلون مسک نے اداکارہ تالولا ریلے سے 2 مرتبہ شادی کی، انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی لیکن 2012 میں طلاق ہوگئی تھی اور 2013 میں انہوں نے دوبارہ شادی کی جو 2016 میں پھر ختم ہوگئی تھی،

امبر ہرڈ کی جونی ڈیپ سے ناکام شادی کے بعد 2017 اور 2018 تک ان کے بھی ایلون مسک سے تعلقات رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں