ایلون مسک کا ثبوتوں کے ساتھ خلائی مخلوق ہونے کا دعویٰ

ایلون مسک کا ثبوتوں کے ساتھ خلائی مخلوق ہونے کا دعویٰ


ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک خلائی مخلوق ہیں اور وہ اس دعوے کے ثبوت بھی پیش کر سکتے ہیں۔

’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی ایک پرورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو خلائی مخلوق قرار دے کر دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔

ایلون کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اس دعوے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

52 سالہ ایلون مسک نے یہ دعویٰ ’ویوا ٹیک ایونٹ‘ میں ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

اس تقریب کے میزبان نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک سے سوال کیا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ ایلئین ہو سکتے ہیں؟

اس پر ٹیسلا کے سی ای او نے فوراً بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ساتھ اس دعوے سے اتفاق کیا۔

ایلون مسک نے خوشی سے کہا کہ ’میں ایک خلائی مخلوق ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہاں، میں لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں کہ میں ایک خلائی مخلوق ہوں، لیکن کوئی بھی میری بات کا یقین نہیں کرتا ہے۔‘

انہوں نے سنجیدگی سے کہا کہ میرے پاس اس دعوے کے ثبوت موجود ہیں، ایلون نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ثبوت بھی پیش کر سکتا ہوں۔

اس دوران ایلون مسک نے اپنے عقائدے سے متعلق کہا کہ انسان ہی مصنوعی ذہانت کو معنی اور مقصد دیتا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ شاید اب بھی انسانوں کا کوئی کردار باقی ہے جس میں ہم AI کو معنی خیز بناتے ہیں، اگر آپ اس کے بارے میں سوچتے ہیں کہ ہمارا دماغ کیسے کام کرتا ہے، ہمارے پاس ’لمبک سسٹم‘ (دماغ کا وہ حصہ جو ہمارے رویے اور جذباتی ردعمل میں شامل ہوتا ہے) ہے جو ہماری جبلت اور ہمارے احساسات ہیں اور پھر ہمیں کارٹیکس مل گیا، جو سوچ اور منصوبہ بندی کر رہا ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ مگر دماغ کا حصہ کارٹیکس مسلسل لمبک سسٹم پر حاوی ہونے کی کوشش میں لگا ہوا ہے تو شاید ایسا ہی AI (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کے ساتھ بھی ہو گا، AI اس کارٹیکس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہمارے لمبک نظام کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

ایلون مسک نے کہا کہ شاید ہم ہی وہ مخلوق ہیں جو AI کو معنی یا مقصد دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں