ایلون مسک کا ایپل کمپنی کے اوپن اے آئی کے ساتھ اشتراک پر سخت ردِ عمل

ایلون مسک کا ایپل کمپنی کے اوپن اے آئی کے ساتھ اشتراک پر سخت ردِ عمل


معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس بانی ایلون مسک نے ایپل کمپنی کے اوپن اے آئی کے ساتھ اشتراک پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایپل نے اوپن اے آئی کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تو میری تمام کمپنیوں میں آئی فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ یہ سیکیورٹی کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا کہ کمپنی کے وزٹ پر آنے والوں سے بھی داخلے سے قبل ایپل کے ڈیوائسز لے لیے جائیں گے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

ایلون مسک نے لکھا کہ یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے کہ ایپل اس قابل نہیں کہ اپنے لیے خود اے آئی ٹیکنالوجی تیار کرسکے لیکن وہ یہ یقینی بنانے کے قابل ہے کہ اوپن اے آئی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کرے گا۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایپل کے پاس کوئی سراغ نہیں ہے کہ ایک بار جب کمپنی اپنا ڈیٹا اوپن اے آئی کے حوالے کرتی ہے تو اصل میں اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 2015ء میں سام آلٹمین اور گریگ بروک مین کے ساتھ مل کر اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی مگر 2018ء میں اُنہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی کی وجہ یہ بتائی تھی کہ اے آئی ٹیکنالوجی جوہری ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ایلون مسک نے مارچ 2024ء میں اوپن اے آئی کے خلاف ایک مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

اُنہوں نے اس مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر سام آلٹمین اور کمپنی نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں