ایلون مسک نے اپنی زندگی سے جڑی ایک اور حقیقت ظاہر کردی

ایلون مسک نے اپنی زندگی سے جڑی ایک اور حقیقت ظاہر کردی


امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کردیا۔ جس کے بعد ایلون مسک کے عوامی طور پر جانے جانے والے بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ارب پتی ایلون مسک نے ”ایکس” پلیٹ فارم پر انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے اور ہم نے اس کا نام ”ٹیکنو میکانیکس“ رکھا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ہم اسے ”ٹاؤ“ کہہ کر پکارتے ہیں، اس کا بڑے بھائی کا نام ”ایکسا ڈارک سیڈاریل“ رکھا گیا تھا اور اسے ”X Æ A-Xii” کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ”ٹاؤ” انگریزی کے حرف T سے ملتا جلتا ہے، ”ٹاؤ” کا لفظ یونانی حروف تہجی کا 19 واں حرف ہے، فلکیات کے میدان کی اگر بات کی جائے تو اس سے آسمان کے سیاروں میں سے انیسویں روشن ستارے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں