ایلس ویلز نے بھی پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہترین قرار دیدیا


امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دےد یے۔

نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلزنے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کےلیے پُرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارتی شہر  احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں