ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران عہدوں سے فارغ


وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ اور نااہل افسران کےگرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے گریڈ 20 کے 27 افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ایف بی آر کے گریڈ 20 کے 27 افسران کو انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پرعہدوں سے ہٹادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان لینڈ ریونیوسروس گریڈ 20 کے 16 اور کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے 11 افسران کو عہدوں سے فارغ کیا گیا۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز گروپ گریڈ بیس کے کلکٹر اپیلز اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین، محمد عدنان اکرام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور، ارم مقبول عامر ڈی جی لا اینڈ پراسیکیوشن، نوید اقبال ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر، احسن خان کلکٹر کوئٹہ، رضا خان کلکٹر ایڈجیوڈیکیشن کراچی، امبرین تارڑ اور عامر رشید شیخ کو عہدوں سے ہٹاکر ان کی خدمات ایف بی آر کے ایڈمن پول کے سپرد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کےکمشنرز قاضی افضل، نصیر جنجوعہ اور ظہور احمد کوعہدوں سے ہٹایا گیا، کمشنرز محمد عابد، ہمیرا مریم، نوید اختر،کمشنرز فضلی ملک ،نوشیروان خان،رضی الرحمان،عاصم خٹک ،خالد قریشی ، محمد علی ، نعیم بابر اورذوالقرنین کو عہدوں سے ہٹاکر ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی۔

قبل ازیں وزیراعظم کے حکم پر رواں سال اپریل میں کرپشن کے الزامات پر ایف بی آر میں گریڈ 21 اور 22 کے 12 سے زائد افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں