ایف بی آر کو ٹیکس گوشواروں کی تاریخ 60 دن بڑھانے کی درخواست


صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا دورانیہ 60 روز بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب حسین ناگرانے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کو اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کووڈ کی دوسری لہر میں مختلف نوعیت کے لاک ڈاؤن کے سبب ٹیکس گوشوارے جعع کرانے والوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

ایف بی آر بھی وباء کے سبب 50 فیصد نفری پر کام کررہا ہے۔ ان وجوہات کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس گوشوارہ تاریخ 31 جنوری 2021 تک بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں