ایف بی آر نےکروڑوں روپے ٹیکس چوری کے الزام میں فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا

ایف بی آر نےکروڑوں روپے ٹیکس چوری کے الزام میں فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا


حیدر آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے کروڑوں روپے ٹیکس  چوری کے الزام  میں کراچی سے بیٹری ساز فیکٹری کے مالک کو  گرفتار کرلیا۔

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد کے مطابق 600 ملین روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث بیٹری ساز  ادارے کے مالک کو کراچی سےگرفتار کرکے اسپیشل جج کسٹمز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو 7 روز کے ریمانڈ پر ایف بی آر کے حوالے کر دیا، خدشہ ہے ملزم دگنی رقم کے فراڈ میں ملوث ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

چیف کمشنر نے جیو نیوز کو بتایا کہ نجی کمپنی سیلز ٹیکس فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث تھی،کمپنی جعلی اور فلائنگ انوائسز  استعمال کرکے ٹیکس چوری کر رہی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں