لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے ٹی20 ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ 27اگست سے سری لنکا میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 11ستمبرکوکھیلا جائے گا۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا نے دورچوئلی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا نے قطر کو ایسوسی ایٹ سے فل بورڈ ممبر بنانے اوراے سی سی کے صدر جے شاہ سمیت ایگزیکٹو بورڈ ممبران کی مدت میں 2سال کی توسیع کی منظوری بھی دی۔یہ تمام عہدیدار 2024تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔