دوحہ، قطر میں منعقدہ اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اویس اللّٰہ منیر ایران کے علی قراگوزلو سے ہار گئے، انہوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ ایران کے علی قراگوزلو سے تھا، اویس منیر نے پہلے دو فریم 17-67 اور 01-73 سے جیت کر دو، صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ایرانی کیوئسٹ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اویس منیر کو خاطر میں نہ لائے اور لگاتار 5 فریم جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
علی قراگوزلو کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 62-52، 58-29، 90-35، 68-34 اور 70-44 رہا۔