ایشیا کپ کی میزبانی، بی او جی نے اختیار چیئرمین احسان مانی کو سونپ دیا


لاہور: 

بورڈ آف گورنرز نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلے کا اختیارچیئرمین پی سی بی احسان مانی کودیدیا۔

بورڈ آف گورنرز نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلے کا اختیارچیئرمین پی سی بی احسان مانی کودیدیا ہے، وہ اس حوالے سے بورڈ کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد ایک تجویز ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

بی او جی کو بتایا گیا کہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی سے متعلق اپنی دلچسپی کے بارے میں مارچ میں آگاہ کرے گا،بی او جی نے مارلی بورن کلب کے ٹور کیلیے 1.4ملین روپے کامختص بجٹ منظور کرلیا ہے۔

یاد رہے 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان شاہینز، لاہور قلندرز، ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی، بی او جی نے پی سی بی اسٹریٹیجک پلان برائے 2020تا 2024 کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں