ایشیا کرکٹ کپ 2020ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی


لاہور: 

اگلے سال ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سال ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا اور ایشیاء کپ کا فارمیٹ ’ٹی 20‘ ہو گا، اگلے سال اکتوبر میں ٹی 20 کپ کی وجہ سے ایشیاء کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ اجلاس میں 2022ء کی ایشئین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، ایشین گیمز 2018ء میں کرکٹ شامل نہیں تھی۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کی سائیڈ لائن پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پی سی بی نے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کی ہے اور دعوت دی ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ  اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجے جو حالات اور انتظامات کا جائزہ لے۔

اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ حکام سے بات چیت اچھی رہی، سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے کہ مثبت جواب ملے گا


اپنا تبصرہ لکھیں