ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی


یشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 7 کروڑ  50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم سندھ میں سیکنڈری تعلیم کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں