ایشوریا رائے کے میکے کی پارٹی سے ابھیشیک بچن غائب


طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں اداکارہ اپنے خاندان میں موجود ہیں لیکن وہاں سے ابھیشیک غائب ہیں۔ 

اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک روز قبل اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔ وہ اپنی بیٹی ارادھیا بچن اور اپنی والدہ برندا رائے کے ساتھ ایک سادہ سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ایشوریا کو اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے کزنز کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ارادھیا اس دوران اپنی اسکول کی جرسری میں نظر آئیں۔

یہ تصویر غالباً ایشوریا کی کزن کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی، جنہوں نے اپنے دوستوں اور فالوورز کا سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی۔

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن اس سے ایک روز قبل ہی ممبئی واپس آئے تھے اور انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی مہینوں سے گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا بچن ہے۔

ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب ایشوریا نے امبانی کی شادی میں بچن خاندان کے ساتھ شرکت نہیں کی تھی اور وہ اس کے بجائے اپنی بیٹی کے ساتھ تنہا نظر آئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں