ایشا امبانی کا جِلد سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

ایشا امبانی کا جِلد سے متعلق حیرت انگیز انکشاف


ایشیا کے سب سے امیرترین خاندان کی صاحبزادی، کاروباری شخصیت ایشا امبانی نے اپنی صاف شفاف جِلد کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ ایشا امبانی دنیا کے 11ویں امیرترین شخص مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بیٹی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے باوجود ایشا امبانی اپنی ذہانت اور تجربے کو والد، مکیش امبانی کے کاروبار کو چار چاند لگانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

’دی فائنینشل ایکسپریس‘ کی جانب سے رواں سال 18 مئی کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ایشا امبانی کی مجموعی مالیت 100 ملین امریکی ڈالر ہے، وہ ٹیرا بیوٹی، ریلائنس ٹرینڈز، زیوامی سمیت دیگر کاروبار کی مالک اور سربراہ ہیں۔

حال ہی میں ایشا امبانی نے بین الاقوامی  جریدے ’ووگ‘ کو جولائی کے ایڈیشن کے سلسلے میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران ایشا امبانی کا بتانا تھا کہ آج تک مجھے بہت سی شخصیات نے متاثر کیا ہے مگر مجھ سے سب سے متاثر میری والدہ نیتا امبانی ہیں۔

ایشا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں خود کو ’کاربی باربی‘ کا لقب دیتی ہوں کیوں کہ مجھے کاربز پر مبنی کھانا بہت پسند ہیں جیسے کہ فرینچ فرائز اور ٹوسٹ غیرہ۔

ایشا امبانی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو نہ نہیں کہا ہے مگر فی الحال میرا انسٹاگرام پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ایشا امبانی کا ’بیوٹی سیکریٹ‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری خوبصورتی کا راز ہے کہ میرے پاس کوئی راز نہیں ہے، میری کوئی اسکن روٹین نہیں ہے، میں نہ فیس واش استعمال کرتی ہوں، نہ کوئی موسچرائزر  کریم اور نہ ہی کوئی سن بلاک۔

انہوں نے اپنے پسندید ’مِڈ نائٹ اسنیک‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آلو بہت پسند ہیں، میں کسی بھی طرح کے پکے ہوئے آلو شوق سے کھاتی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں