ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بنائی گئی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ٹیم نے تاجربرادری اور معاشی ماہرین کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی اور کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے اٹھائےگئے پالیسی اقدامات سے تاجروں کو آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ نجی سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کی طرف سے ہر طرح کی سہولت دینے کا یقین دلایا گیا۔