ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہوگیا، حجاب قانون تبدیل ہوگا یا نہیں؟

ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہوگیا، حجاب قانون تبدیل ہوگا یا نہیں؟


مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کے بعد اب خواتین کے لازمی حجاب کرنے کے قانون سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ مسعود پزشکیان مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور حجاب کے لازمی قانون میں نرمی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اختیار کا احترام بھی کرتے ہیں اور ایران میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2022ء میں پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والی نوجوان لڑکی مہسا امینی کی موت کے بعد مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ حجاب نہ پہننے پر لڑکی کو گرفتار کرنا اور پھر اس کی لاش اس کے گھر والوں کو واپس کرنا اسلامی ملک میں ناقابل قبول ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں