ایران اور چین کا سفر کرنیوالے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہوسکتی ہے، ناصر حسین شاہ


کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہو سکتی ہے۔

سی ایم ہاؤس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز ہوں گے مگر احتیاط ضروری ہے، بیرونِ ممالک سے آنے والے افراد کو تجویز ہے کہ میچ دیکھنے نہ جائیں جب کہ اسٹیڈیم میں حفاظتی انتظامات ہوں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے میچ دیکھنے آئے تو کارروائی ہو سکتی ہے، جن لوگوں کی ایک ماہ کی ٹریول ہسٹری ہے وہ پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں تو بہتر ہے جب کہ نزلہ اور بخار کے شکار افراد بھی اسٹیڈیم نہ جائیں۔

ناصر شاہ کی ہدایت پر نیشنل اسٹیڈیم میں جراثیم کش اسپرے

وزیر بلد یا ت ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر نیشنل اسٹیڈیم میں جر اثیم کش اسپرے کیاگیا بلد یہ شرقی کے تحت اسٹیڈیم کے اندر اور باہر اسپر ے کیا گیا آج میچ سے قبل بلد یہ عظمی کر اچی کے تحت جر اثیم کش اسپرے کیے جائیں تاکہ زیا دہ سے زیا دہ اسٹیڈیم کو وائر س سے محفوظ رکھا جائے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر بلدیا ت ناصر حسین شاہ نے ہدا یت کی تھی با رہ جنو ری کو ہو نے والے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں جراثیم کش اسپر ے کیاجا ئے جس پر چیئر مین بلد یہ شرقی معید انور کی نگرانی میں اسٹیڈیم کے اندر اور با ہر اسپرے کیا گیا جبکہ آج میچ سے قبل بلد یہ عظمی کر اچی کے تحت اسپرے کیاجا ئے گا بلد یا تی ادراوں کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ اسٹیڈیم کو زیا دہ سے زیا دیہ محفوظ رکھا جا ئے اسی وجہ سے جر اثیم کش اسپرے کیاجا رہا ہے اسپرے کر نے والی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کر ناپڑا ۔


اپنا تبصرہ لکھیں