ایرانی صدر کا وزیراعظم کو خط، کورونا وائرس کے تناظر میں امداد کی اپیل


اسلام آباد: ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کورونا وائرس کے تناظر میں امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا جب کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور بھی جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں