تہران: ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے پر معذرت کرلی۔
ایرانی فوجی حکام نے یوکرین کے طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کیا جس کے بعد ایرانی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی: حسن روحانی
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی میزائل فائر کیے جانے کو انسانی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ناقابل فراموش غلطی اور عظیم سانحے کے ذمہ داروں کو سامنے لانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Hassan Rouhani
✔
@HassanRouhani
The Islamic Republic of Iran deeply regrets this disastrous mistake.
My thoughts and prayers go to all the mourning families. I offer my sincerest condolences. https://twitter.com/HassanRouhani/status/1215856039997984768 …
Hassan Rouhani
✔
@HassanRouhani
Armed Forces’ internal investigation has concluded that regrettably missiles fired due to human error caused the horrific crash of the Ukrainian plane & death of 176 innocent people.
Investigations continue to identify & prosecute this great tragedy & unforgivable mistake. #PS752
8,126
9:43 AM – Jan 11, 2020
Twitter Ads info and privacy
5,600 people are talking about this
ایرانی صدر نے اسے ایک تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئے رنج کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
طیارے کو گرائے جانے پر معذرت خواہ ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ایرانی فورسز کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔
Javad Zarif
✔
@JZarif
A sad day. Preliminary conclusions of internal investigation by Armed Forces:
Human error at time of crisis caused by US adventurism led to disaster
Our profound regrets, apologies and condolences to our people, to the families of all victims, and to other affected nations.
💔
22.3K
9:05 AM – Jan 11, 2020
Twitter Ads info and privacy
21.7K people are talking about this
جواد ظریف نے طیارہ مار گرانے کی ایک وجہ امریکا کو بھی قرار دیا اور کہا کہ اس وقت امریکا کے پیدا کردہ بحران کی وجہ سے انسانی غلطی ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعے پر معذرت کی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔