نیویارک / ہانگ کانگ:
عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 3 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق لندن میں برینٹ کروڈآئل 2.14 ڈالر اضافے کے ساتھ 68.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1.87ڈالراضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 12 سینٹس کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا تھا۔