ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد میں گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث میاں بیوی اور تین بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں بانڈی ڈھونڈا میں اس وقت پیش آیا جب قلندر آباد میں مرغیوں کا کاروبار کرنے والا نوید احمد رات کو شدید سردی میں ہیٹر جلا کر سو گیا۔
رات کو گیس کا پریشر کم ہونے سے ہیٹر بند ہو گیا اور پریشر بحال ہونے کے بعد گیس کمرے میں بھر گئی۔
کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے نوید احمد اس کی بیوی سعادت بی بی، چار سالہ عاد علی، 6 سالہ معاذ علی اور 7 سالہ احسن علی جاں بحق ہو گئے۔
صبح ہونے پر گھر والوں نے دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔