اہم کامیابی : پاکستان چاند پر بیس قائم کرنے کے چینی پروگرام میں شامل

اہم کامیابی : پاکستان چاند پر بیس قائم کرنے کے چینی پروگرام میں شامل


بیجنگ : پاکستان اور چین کے درمیان چینی قمری پروگرام میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے بعد پاکستان چاند پر بیس قائم کرنے کے چینی پروگرام میں شامل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے ساتھ چینی قمری پروگرام میں شمولیت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کردیے۔

اس معاہدے کے بعد پاکستان چاند کے جنوبی قطب پر ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے میں چینی شراکت داروں کے توسیعی کلب میں شامل ہو گیا ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے تعاون چینی قمی بیس پروگرام کے انجینئرنگ اور آپریشنل پہلوؤں سمیت تمام شعبوں کا احاطہ کرے گا۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا کہ چین دوہزار تیس تک بڑی خلائی طاقت بننے کا ارادہ رکھتا ہے، اسے پہلے ہی اس پروگرام میں روس، وینزویلا اور جنوبی افریقہ کا تعاون حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے اس دہائی کے آخر تک اپنے خلابازوں کو چاند پر اتارنے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں