وفاقی حکومت نے اہم معاشی اہداف کے تعین کے لیے 5 سالہ 2024 تا 2029 پلان تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے کل قومی اقتصادی کونسل میں کیا جائےگا۔
یہ 5 سالہ پلان طویل بنیادوں پر معاشی منصوبہ بندی کے لیے تیار کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پلان کو منظور کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
پلان کی منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سالہ پلان کے تحت اہم معاشی اہداف کا تعین کیاجائے گا، میکرواکنامک فریم ورک، توانائی، توازن ادائیگی، ترقیاتی بجٹ، خوراک و زراعت، آبادی، غربت اور گورننس اصلاحات پلان کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 2018 سے 5 سالہ پلان کے بغیرچل رہا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور سابقہ اتحادی حکومت 5 سالہ پلان تیار کرنے میں ناکام رہیں تھیں۔