اہلیہ کو شادی پر بچھڑے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر کی بیٹی کی منفرد انداز میں منہ دکھائی

اہلیہ کو شادی پر بچھڑے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر کی بیٹی کی منفرد انداز میں منہ دکھائی


شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ خان کو بچھیرا (گدھے کا بچہ) بطور تحفہ دینے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے منفرد انداز میں بیٹی کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دیکھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف اور سینئر اداکار شبیر رعنا کے صاحبزادے اور معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے ڈزنی کی معروف اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کے مرکزی کردار ’مفاسہ‘ کے انداز میں اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دیکھا دیا۔

جانوروں کے شوقین یوٹیوبر اذلان شاہ نے مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کے کردار ’سمبا‘ کا کوسٹیم پہنایا اور اس فلم کے ایک مخصوص اور معروف سین کی طرز پر اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنی ننھی شیرنی کے ساتھ ایسا کرنے کے لیے اپنی پوری زندگی منتظر رہا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے مداحوں کو بھی تنبیہ کی کہ اگر کسی کے پاس عزوہ (ان کی بیٹٰی) کی کوئی تصویر یا ویڈیو ہے تو اسے براہِ مہربانی اہماری اجازت کے بغیر شیئر نہ کیجئے، شکریہ

خیال رہے کہ اذلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ خان 2022 دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے یہاں پہلی بیٹی 10 نومبر 2023ء کو پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے عزوہ اذلان شاہ رکھا ہے۔

انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے تقریباً 6 ماہ کے بعد اس کا چہرہ دنیا کو دیکھا دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں