اگست 2024: ترسیلات زر میں40 فیصد اضافہ ریکارڈ


  اسلام آباد: اگست 2024کے دوران ترسیلات زر میں40 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 8.581 ار ب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق ماہ اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 2.94 ارب ڈالر تک رہا جوکہ اگست 2023 کی 2.09 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلہ میں 0.85 ارب ڈالر یا 40 فیصد زائد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024 میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 165 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا جس سے ستمبر 2020 سے اب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے ارسال ترسیلات زر کاحجم 8.581 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں