اگر ہم حج کے بعد گھومنے آ گئے ہیں تو اس میں کیا غلط ہے؟ ندا اور یاسر نواز ایک بار پھر تنقید کی زد میں

اگر ہم حج کے بعد گھومنے آ گئے ہیں تو اس میں کیا غلط ہے؟ ندا اور یاسر نواز ایک بار پھر تنقید کی زد میں


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی، اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور اُن کے شوہر اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ندا یاسر اور اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں حج ادا کیا ہے جہاں اُنہیں حج کے دوران تصویریں بنانے، ویڈیو گرافی کرنے اور پھر اس مواد کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے لیے تنقید کا سامنا تھا وہیں ایک بار پھر اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کا سامنا ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز اپنا باقاعدہ یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں جس پر وہ اپنے نت نئے وی لاگز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یہ جوڑا آج کل بیرونِ ملک اٹلی کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہے اور وہاں سے وی لاگز شیئر کر رہا ہے جس پر صارفین اس جوڑے پر سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

اس جوڑے پر صارفین کی تنقید کی اہم وجہ ندا یاسر کا حجاب نہ اوڑھنا ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنے وی لاگ میں اس پر بات کی ہے اور ٹرولز کرنے والوں کو ٹرولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ندا یاسر اور یاسر نواز کے وی لاگ سے ایک مختصر سا کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم حج کے بعد گھومنے آ گئے ہیں تو اس میں ہم نے کیا غلطی کر دی ہے۔

اداکار یاسر نواز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں اللّٰہ (اٹلی) کے بنائے ہوئے خوبصورت نظارے ہی دیکھنے آئے ہیں، یہ نظارے بھی اللہ ہی نے بنائے ہیں، اس میں کیا غلط بات ہے۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ ہم تو بلکہ یہ نظارے دیکھ دیکھ کر اللہ کی تعریف کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں