اگر ہر کوئی گورنر سندھ کی طرح کام کرے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا، ارشد ندیم

اگر ہر کوئی گورنر سندھ کی طرح کام کرے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا، ارشد ندیم


اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مجھے بہت عزت دی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر سندھ کا شکر گزار ہوں، انہوں نے اسپورٹس کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ہر کوئی گورنر سندھ کی طرح کام کرے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس کے لان میں جیولین تھرو کی اور گورنر سندھ کو بھی اس بارے میں ٹپس دیے، جس کے بعد گورنر نے بھی جیولین تھرو کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں