اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد جیسے احمق سواری کرتے: سعید غنی


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی نے خود مراد علی شاہ کو نہیں ہٹایا تو وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ غبارے سے ہوا کب نکالنی ہے۔

وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مراد علی شاہ کی اہلیت سے جل رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو عمران کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں