ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اگر بیٹی کے لیے کیریئر چھوڑ کر کسی اور ملک منتقل ہونا پڑا تو بغیر کسی سوال کے سب کچھ چھوڑ دیں گی۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب وہ 17 سال کی عمر میں میں مس ورلڈ 2000 بنیں تو ان کے والدین نے اداکارہ کے کیریئر کی خاطر اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے والدین انڈین آرمی فزیشن تھے اور بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اسپتال قائم کیا تھا ’تاہم والدین نے صرف میرے کیریئر کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ دیا اور ممبئی شفٹ ہوگئے ’۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میرے والدین نے میری زندگی اور کیریئر کے لیے بہت بڑا فیصلہ کیا تھا‘۔ . پریانکا چوپڑا نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی مالتی میری کے لیے بھی ایسا ہی کریں گی۔
وہ کہتی ہیں کہ اگر زندگی میں ایسا موقع آیا کہ مجھے اپنی بیٹی کے لیے اپنا کیریئر چھوڑ کر کسی اور ملک رہائش اختیار کرنا پڑی تو میں بغیر کسی سوال کے سب کچھ چھوڑ دوں گی۔
اداکارہ نے خود کے والدین کے فیصلے کے حوالے سے مزید کہا کہ جب میرے والدین میرے کیریئر کی وجہ سے دوسرے شہر منتقل ہوئے تب میں اس فیصلے کو بہت معمولی سمجھ رہی تھی، کیونکہ اس وقت میں صرف اپنے کیریئر کو اہم سمجھ رہی تھی۔
View this post on Instagram
لیکن آج میں 40 برس کی ہوگئی ہوں تو اگر مستقبل میں کبھی مجھے خود کی بیٹی کے لیے کسی دوسرے ملک منتقل ہونا پڑا تو میں بغیر کسی سوال کے اپنا کیریئر چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔
پرینکا نے کہا کہ یہ ایک ’بڑی قربانی‘ تھی جو ان کے والدین نے ان کے لیے دی تھی۔ اداکار نے مزید کہا کہ بیٹوں کی پرورش اس طریقے سے ہے جس میں خواتین کا احترام ہو اور ان کے لیے مواقع اہم ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ والدین نے میرے لیے ’بہت بڑی قربانی‘ دی ہے، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، لیکن آج بھی ایسے خاندان موجود ہیں سماجی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنے بچوں کی خواہشات کو نظرانداز کردیتے ہیں۔ ’
یاد رہے کہ 41 سالہ پریانکا چوپڑا اور 30 سالہ امریکی گلوکار نک جونس کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی۔
جبکہ جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
تقریب میں گرنے کے بعد ہالی وڈ میڈیا کا ردعمل
پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اپنے 23 سالہ کیریئر کے دوران وہ پہلی بار ایک تقریب میں کمر کے بَل گر گئی تھیں جس کے بعد وہ ہالی ووڈ میڈیا کا ردعمل دیکھ کر حیران رہ گئیں،
اداکارہ نے ’دی ویو‘ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے جب فلم لو اگین کے پریمیئر کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کی تو لمبا نظر آنے کےلیے میں نے ہائی ہیلز پہنی ہوئی تھی، ریڈ کارپٹ میڈیا اور فینز سے بھرا ہوا تھا، ہر کوئی تصاویر بنا رہا تھا عین اسی وقت میں کمر کے بل گر پڑی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے گرنے پر وہاں موجود ہالی وڈ میڈیا کے نمائندگان نے اپنے کیمرے نیچے کردیے اور مجھے کہا کہ ’ آپ پریشان نہ ہوں اور آرام سے کھڑی ہوجائیں، ’ اس وقت سے لے کر آج تک مجھے اپنے گرنے کی کوئی بھی فوٹیج نہیں ملی۔
View this post on Instagram