اگر اسٹوری اچھی ہو تو ملٹی اسٹارز فلموں میں کام کرنا پسند کروں گا، وینکٹیش

اگر اسٹوری اچھی ہو تو ملٹی اسٹارز فلموں میں کام کرنا پسند کروں گا، وینکٹیش


جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور پروڈیوسر دگوبتی وینکٹیش المعروف وکٹری وینکٹیش نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہم عصر اداکاروں پرابھاس، الو ارجن، جونیئر این ٹی آر سمیت ملٹی اسٹارز فلموں میں کام کرنا پسند کریں گے انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ 

جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ وینکٹیش نے اس حوالے سے کہا کہ اگر اسٹوری اچھی ہو تو پھر وہ مذکورہ بالا اداکاروں کے ساتھ فلم کریں گے۔

واضح رہے کہ وینکٹیش کی نئی آنے والی فلم سینڈہیو 13 جنوری 2024 کو ہندو تہوار سنکرانتھی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم کی پروموشن کے حوالے سے منگل کو اس کا گانا سرادا سراداگا ریلیز کیا گیا۔

اس موقع پر موجود وینکٹیش نے میڈیا اداروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ایک اسٹوری ڈیمانڈ کرے تو وہ پرابھاس، جونیر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں تو پوَن کلیان، رانا اور ورون تیج کے ساتھ کام پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے، فلم بینوں کا ٹیسٹ بھی تبدیل ہو رہا ہے، ہر کوئی منفرد اسٹوری ترجیحاً ایکشن اسٹوری دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

وینکٹیش نے اپنی ویب سیریز رانا نائیڈو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں