اکرم خان درانی کالج بنوں کا نام بنوں ماڈل اسکول اینڈ کالج میں تبدیل


پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اکرم خان درانی کالج بنوں کا نام  ماڈل اسکول اینڈ کالج میں تبدیل کردیا ۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا  نے کالج کے نام کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کالج کا نام اب اکرم خان درانی کالج بنوں نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں میں اکرم خان درانی کالج کا نام تبدیل کر کے  بنوں ماڈل اسکول اینڈ کالج بنوں رکھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اکرم خان درانی 2002 سے 2007 سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور بنوں کے کالج کا نام بھی ان سے منسوب تھا۔

جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے اکرم خان درانی اس وقت خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں