بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے شادی کے معاملے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں وقت کی کوئی حد نہیں ہے۔
حال ہی میں سیریز میڈ ان ہیون 2 میں نظر آنے والی مرونل کو ان کی پرفارمنس پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران مرونل نے شادی سے متعلق دلچسپ باتیں کیں اور کہا کہ میں شادی پر یقین رکھتی ہوں اور میرے ارد گرد کئی کامیاب شادیاں بھی موجود ہیں، کامیاب اس لیے ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کےلیے بنے ہیں۔
مرونل کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ہمیں اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ ہمیں ایسے شخص سے شادی کی ضرورت ہے جو ہمارے لیے بنایا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زندگی کے 18ویں، 20ویں سال اور 30، 40 یا 50 کے عشرے میں بھی جیون ساتھی تلاش کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں وقت کی کوئی حد نہیں ہے، جب آپ اس شخص کو تلاش کرلیں تو انتظار نہ کریں اور شادی کرلیں۔