کراچی:
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما ) نے پشاور گیس ٹیرف میں کمی نہ کرنے کی صورت میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک دن برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان جمعرات کو کراچی پریس کلب میں اپٹما اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں امان اﷲ مچھیارہ، جاوید بلوانی، یاسین صدیق، طارق سعود،اقبال انعام، زبیرموتی والا سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی قائم کردہ گیس ٹیرف کمیٹی میں 6 وزرا اورسیکریٹریوں کو شامل کیا گیا ہے، لیکن کمیٹی میں کوئی اسٹیک ہولڈر شامل نہیں ہے۔ اگرکمیٹی میں اسٹیک ہولڈرکوشامل کیا جائے تووہی درست حقائق بتاسکتا ہے۔