اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان


اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے کل سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

چند روز قبل رہبر کمیٹی نے جے یو آئی ف کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں شاہراہیں بند کرنے کے لیے دیئے جانے والے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رہبر کمیٹی نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے سے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آج ہماری صوبائی قیادت کا اجلاس ہو گا اور کل سے ہر شہر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں