اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔