پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی قریبی دوست اور اداکارہ سجل علی کو شادی سے پہلے ایک تفصیلی نوٹ لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زارا نور نے سجل کے ساتھ بنائی گئیں ویڈیوز و تصاویر شیئر کیں اور ایک تفصیلی پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ میرے لئے تمہیں کسی کے ساتھ شیئر کرنا بہت مشکل ہے، اپنے شوہر کو بتادینا کہ تم ہمیشہ میری بھی رہو گی۔
زارا نور نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اُن کی اور سجل کی دوستی ایک دہائی کے طویل عرصے پر مشتمل ہے، اور اس ایک دہائی کے عرصے میں انہوں نے خوشی و غم کے لمحات ایک ساتھ گزارے۔
عنقریب اداکار احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سجل علی کے لیے زارا نے لکھا کہ ’میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ نوجوان و معصوم سی لڑکی ایک عمدہ خاتون میں تبدیل ہو کر اپنی زندگی کے بہترین فیصلے کرنے کے قابل ہوجائے گی اور یہ سب اتنی جلدی ہوگا۔