کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی انشاء آفریدی کے نکاح پرجذباتی ہوگئے۔ خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو تصاویر بھی شئیر کیں۔ ایک تصویر میں دلہا شاہین آفریدی اور دلہن انشاء آفریدی اور دوسرے گروپ فوٹو میں شاہد آفریدی کو شاہین آفریدی، بابر اعظم اور دیگرکرکٹرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔