بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی اب بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
شادی کی تقریب میں نغموں پر مبنی رقص اور فلم انڈسٹری کے دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ خوشیاں منانے پر مبنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
تاہم اب سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انکی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی ہوئی۔
سوناکشی اور انکے شوہر ان دنوں سنگاپور میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں ایک کافی شاپ موجود لوگ ہمیں پیسٹریز کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات دیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر کوئی جو ہمارے پاس آیا اس نے یہی کہا کہ ہم نے آپکی شادی کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔ مجھے یہ اچھا لگا کہ ہر ایک ہماری شادی کی تقریب کا حصہ رہا، اس پر خوشی ہوئی۔ سوناکشی نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک نے میری شادی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ دونوں مختصر ہنی مون پر سنگاپور گئے تھے۔
شادی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں دبنگ گرل سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد کام پر واپس آکر انتہائی مصروف وقت گزارنا کیسا لگا؟ تو اپنی آئندہ آنیوالی فلم ژی فائیوز کاکوڈا کی پروموشن میں مصروف سوناکشی نے کہا کام پر واپس آنے پر بہت خوش ہوں۔