اپنی اور جیا خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا حصہ بننا چاہتا ہوں، سورج پنچولی

اپنی اور جیا خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا حصہ بننا چاہتا ہوں، سورج پنچولی


حال ہی میں جیا خان کیس سے بری ہونے والے بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی اور جیاخان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج پنچولی نے رئیلٹی شو بگ باس میں حصہ لینے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ اپنے ایکٹینگ کیریئر پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں جو سفری پابندی کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ اگر ان کی اور آنجہانی اداکارہ جیا خان کی کہانی پر مبنی دستاویزی فلم بنائی جائے تو اس فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے تاکہ میں اپنی کہانی دنیا کے ساتھ شیئر کرسکوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیا خان 3 جون 2013 کو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، انہوں نے خودکشی کی تھی۔

اداکارہ کی لاش کے پاس سے ملنے والے 6 صفحات پر مشتمل سوسائڈ نوٹ کی بنیاد پر اداکار سورج پنچولی کو اداکارہ جیا خان کو خود کشی پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اداکار سورج پیچولی نے پہلے ضمانت اور پھر بریت حاصل کرلی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں