اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کریں اور 120 ڈالر انعام پائیں


 واشنگٹن: 

فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے چھ ہفتوں کے لیے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے والے صارفین کو 120 ڈالر تک انعام دیا جائے گا، یہ حیران کن پیشکش امریکی صدارتی الیکشن کے تناظر میں دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتطامیہ نے ستمبر کے آخر تک صارفین کے لیے ایک منفرد اور ناقابل یقین پیشکش کی ہے، اس پیشکش سے فائدہ اُٹھانے والے صارفین کو 10 سے 120 ڈالر تک انعام دیا گا جس کے لیے صارفین کو صرف اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو ایک سے چھ ہفتے کے لیے بند کرنا ہوگا۔

یہ انعام دراصل ایک سروے کے لیے رکھا گیا ہے جس کے ذریعے فیس بک انتظامیہ جاننا چاہتی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس انتخابی نتائج پر کس طرح اور کتنا زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں متوقع ہیں اور اسی تناظر میں فیس بک انتظامیہ نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں