اٹلی نے جنوبی علاقے میں کورونا کی عالمگیر وبا کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔
اٹلی کےپسماندہ جنوبی خطے میں کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان جمعہ کو گیا کیا۔
سربراہ اطالوی پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے میں اسپتالوں میں کورونا کیسز کی بڑی تعداد پہنچی تھی لیکن ہم نے جنوبی علاقوں میں کورونا وبا کےپھیلاؤ کو روک دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا ان شمالی علاقوں میں پھیلی جہاں بہترین طبی عملہ اورسہولیات تھیں جس کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 22 ہزار 745 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔