پیرس:
اٹلی نے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ بغیر گول برابر ہونے کے بعد ٹیم اب 36 میچز سے ناقابل تسخیر بن چکی ہے، اس سے قبل اسپین اور اٹلی مشترکہ طور پر 35 میچز تک ناقابل تسخیر رہنے کے ریکارڈ میں شریک تھے۔
دیگر کوالیفائرز میں اسپین نے جورجیا کو 0-4 سے مات دی، جرمنی نے آرمینیا پر 0-6 سے فتح پائی، کوسوو کا مہمان یونان سے مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، بلغاریہ نے لتھوینیا کو 0-1 سے قابو کیا، پولینڈ نے سان مارینو کو 1-7 سے شکست دی، البانیہ نے ہنگری کو 0-1 سے زیرکیا۔