اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی شہری جاں بحق


اسلام آباد: اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امتیازاحمدکا انتقال میلان سے 100کلومیٹردوربریسیامیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ‎اٹلی میں پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اوراطالوی انتظامیہ سےرابطےمیں ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی ہلاکتوں کے اعتبار سے یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

اٹلی کورونا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، ملک بھر میں نقل وحرکت، اجتماعات ، شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی ہے۔ تمام ریسٹورنٹس کو شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اٹلی میں آج بھی 2 ہزار 313 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 196 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اٹلی میں اب تک 12462 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 827 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں