اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک


اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے، اٹلی میں آج کورونا کے 4207 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 713 تک پہنچ گئی۔

 اطالوی حکام نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

مہلک کورونا وائرس چین کے علاوہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا اور اب تک 170 ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے۔

چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں