’’آپ کی وجہ سے پی ایس ایل کو ملتوی کیا گیا‘‘ شائق کا سیمی پرطنز


 لاہور: 

 ڈیرن سیمی نے طنز کرنے والے نوجوان کے تبصرے کو احمقانہ قرار دے دیا۔پشاوزلمی کے ہیڈ کوچ اور کپتان وہاب ریاض بائیوببل کو توڑ کر فرنچائز اونرجاوید آفریدی سے ملے تھے،دونوں کو رعایت دیتے ہوئے قرنطینہ مکمل کرنے سے قبل ہی دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی،بعد ازاں کورونا کیسز میں اضافے پر پی ایس ایل ہی ملتوی ہوگئی۔

ڈیرن سیمی لاہور آگئے،سوشل میڈیا پر انھوں نے لکھا کہ پاکستان کو ایک کرکٹر کے بجائے بطور سیاح دیکھنا اچھا لگا،اس پر ایک صارف نے لکھا کہ آپ یہی کچھ تو کررہے تھے جس کی قیمت ہمیں پی ایس ایل کے التوا کی صورت میں چکانا پڑی۔اس پر ڈیرن سیمی نے جواب دیا کہ احمقانہ تبصرے نہ کرو۔


اپنا تبصرہ لکھیں