پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان شدید سردرد سے تنگ آگئیں ، دواوں سے افاقہ نہ ہوا تواداکارہ کو دیسی ٹوٹکے آزمانے کا خیال آیا اور مداحوں سے سر کے درد سے نجات کے لیے دیسی نسخہ مانگ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے مداحوں سےکہا کہ انہیں دو دن سے سر میں شدید درد ہے جس کے لیے وہ ہر 4 سے 6 گھنٹے میں دوا لے رہی ہیں لیکن اس سے پھر بھی نجات نہیں مل رہی ہے۔
ماہرہ خان نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا کوئی دیسی نسخہ یا کوئی اور طریقہ ہے جس سے سردرد سے چھٹکارا مل جائے؟
I’ve had a headache for two days. Been taking meds, every 4-6 hours. Doesn’t go away. Any desi nuskhas or just anythingggg that will make it leave me!?!
ماہرہ کے پوچھنے پرمداحوں کی جانب سے ماہرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیااور سر درد سے نجات کے لیے مختلف مشورےبھی دیےگئے ۔
ایک مداح نے مشورہ دیا کہ وہ تاریک کمرے میں اچھی نیند لیں اس سے سر درد دور ہوجائے گا اور اگرکسی چیز کا دباؤ ہو تو پھر دوالیں۔
Stay in a dark room and try to sleep as much as you can. It will definitely relieve your pain.
If you’re stressing over something then just take a sedative. Thank me later. May Allah ease your pain.
علینا فاروقی نے اداکارہ کو ٹائگر بام لگانے کا مشورہ دیا جب کہ عائشہ نامی مداح نے کہا کہ گرم پانی سے غرارے کریں افاقہ ہوگا۔
try putting a bit of tiger balm on your temples, its pretty strong so be careful with it, works wonders for me
بھارتی مداح ہرنیت سنگھ نے ماہرہ سے کہا کہ آپ اپنی آنکھیں چیک کروائیں، ممکن ہے کہ چشمے کی ضرورت ہو۔
Get your eyes tested.. Maybe you need glasses.
خیال رہے کہ ماہرہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں اور وہ جہاں بھی سیرو تفریح کرتی ہیں وہاں سے اپنی تصاویر ضرور شیئر کرتی ہیں۔
اداکارہ کےمداحوں کو بھی ان کی یہ ادا بھاتی ہے جس کی سب تعریف بھی کرتے ہیں۔