کراچی:
گزشتہ روز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں سے پوچھا تھا ’’کیا ہو اگر ارطغرل غازی بطور برانڈ ایمبیسڈر پشاور زلمی جوائن کرلیں؟‘‘
جاوید آفریدی کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات دئیے۔ ابوحامد نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر ایسا ہوجائے تو آپ مسلمانوں کے دلوں کو جیت لیں گے۔
میاں عمر نامی شخص نے ارطغرل اور پشاور زلمی سے اپنی محبت جتاتے ہوئے کہا دل تو پہلے ہی زلمی کا اب جان بھی لے لوگے کیا۔
معیز خان نامی ٹوئٹر صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی جوائن کرلیں تو پورا پاکستان پشاور زلمی کو سپورٹ کرے گا۔
کچھ لوگوں نے ارطغرل ڈرامے کے ایک سین کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا جس میں ارطغرل غازی کے ساتھی کسی بات پر بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے بھی اسے ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا۔ جب کہ نسرین نامی خاتون نے کہا ارطغرل کے بجائے حلیمہ کو لے آئیں تو پورا مجمعہ زلمی کے ساتھ ہوگا۔
عطاالرحمان نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگر ارطغرل پشاور زلمی جوائن کرتے ہیں تو یہ ہمارے پشاور زلمی فینز کے لیے بہت خوشی اور فخر کی بات ہوگی۔